بلاول ب??و زردار? ?? ز?ر صدارت سند? م?? مون سون بارشو? ?ا جائز? اجلاس

713

چیئر مین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی زیرصدارت سندھ میں مون سون سے پیدا ہونےوالی صورتحال کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا ۔

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت سندھ میں مون سون سے پیدا ہونے والی ممکنہ صورتحال کے حوالے سے جائزہ  اجلاس  بلاول ہاؤس میں  ہوا۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، صوبائی وزیر خزانہ ڈاکٹر مراد علی شاہ، چیف سیکریٹری سندھ، کمشنر کراچی، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے، چیف میٹرو لوجسٹ اور محکمہ آبپاشی کے ماہرین سمیت دیگر اعلیٰ عہدے داروں نے شرکت کی۔

اجلاس میں مون سون بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متوقع سیلاب کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدابیر پر بھی غور کیا گیا جبکہ برساتی نالوں اور پانی کی قدرتی گزرگاہوں کی صفائی کو یقینی بنانے پر بھی غور کیا گیا۔