پاک فوج نے خنجر سیکٹر پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی بندوقوں کو خاموش کروا دیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق بھارتی فورسز نے دوپہر کے وقت بھمبھر کے قریب ایل او سی خلاف ورزی کرتے ہوئے خنجر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔ ترجمان آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے آر پی جی سیون اور آٹومیٹک گرنیڈ لانچر سے فائرنگ کی جس کا پاک فوج کے جوانوں نے بھرپور انداز میں جواب دیا جس کے بعد بھارتی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔