پیری آئی سی آئی کی 220لائن ٹرپ کر نے سے کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق 220کے وی ٹرانسمیشن لائن ٹرپ کرنے سے 64میں سے 10گریڈ اسٹیشن متاثر ہوئے ہیں جس سے لیاری، ڈرگ روڈ،شاہ فیصل، ناظم آباد سمیت مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔
سحری کے وقت سے غائب بجلی اب تک بحال نہیں ہوسکی جس سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ ٹرانسمیشن لائن کی بحالی کا کام جاری ہے جس میں کچھ وقت لگے گا۔