خلائ? گا?? ن? پلو?و ?? تصاو?ر ب??جنا شروع ?رد?

238

ناسا کی خلائی گاڑی نیو ہورائزن پروب نے پلوٹو کی تصاوریر بھیجنا شروع کردیں۔

 امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق پروب خلائی گاڑی منگل کو پلوٹو کے قریب ترین سے گزرے گی جب اس کا پلوٹو سے فاصلہ محظ 12500 کلومیٹرہو گا۔ نیو ہورائزن کی اب تک کی کارکردگی پر سائنس دانوں میں خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 ناسا کے جان اسپینسر نے میڈیا کو بتایا کہ درحقیقت جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ حیران کن ہے اور پلوٹو کی سطح پر حیران کن سیاہ اور سفید نقش و نگار دکھائی دیئے ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ پلوٹو کی سطح پر بہت سے گول دائروں کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جن کے بارے میں گمان ہے کہ یہ نشیبی مقامات ہیں۔

یاد رہے کہ ناسا نے 2006 ء میں نیو ہورائزن پروب کو خلا میں روانہ کیا تھا جبکہ پلوٹو زمین سے 4.8 ارب کلومیٹر سے زیادہ فاصلے پر موجود ہے۔