عمران اسماع?ل بوگس چ?? ??س م?? اشت?ار? قرار

209

تحریک انصاف کے رہنماء اور حلقہ این اے 246سے پی ٹی آئی کے امیدوار عمران اسماعیل کو بوگس چیک کیس میں اشتہاری قرار دے دیا گیا۔
عمران اسماعیل کے خلاف 2010میں جمیل اختر نامی شخص نے ملتان کے تھانہ ممتاز آبادمیں جعلی چیک کیس کا مقدمہ درج کرایا تھا۔مدعی نے الزام عائد کیا تھا کہ عمران اسماعیل نے اسے 20،20لاکھ کے 2بوگس چیک دیے تھے جو کیش نہیں ہوئے اور اب تک مطلوبہ رقم نہیں مل سکی۔
پولیس نے عمران اسماعیل کے خلاف مقدمہ درج کیا تاہم 5سال گزرنے کے باوجود گرفتاری عمل میں نہیں آسکی جس پر پولیس نے ملزم کو اشتہاری قرار دے دیا۔