بلوچستان کی عوام کے لیے اچھی خبر ہے کہ ٹرانسپورٹرز نے عیدالفطر کےموقع پرٹرانسپورٹ کےکرایوں میں 10فیصد کمی کا فیصلہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق صوبائی وزیرٹرانسپورٹ شیخ جعفرمندوخیل کی زیر صدارت ٹرانسپورٹروں کا اجلاس منعقد ہوا جس میں عیدکے مسرت موقع پر شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 10فیصدکمی کی منظور دی گئی۔
فیصلے کے مطابق ٹرانسپورٹرزصوبے کےتمام روٹس پرکرایوں میں10فیصدرعایت دینے کےپابندہوں گے اور کرایوں میں کمی کا اطلاق 27رمضان سے عیدالفطر تک ہوگا۔