خلائ? مخلوق 2025 م?? منظرعام پر آجائ? گ?، ناسا ?? پ?ش گوئ?

1003

واشنگٹن: ناساکی چیف سائنسدان ایل اسٹوفن نے دوہزار پچیس تک خلائی مخلوق کے منظر عام پر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔

امریکی خلائی ادارے ناسا کی چیف سائنسدان ایلن سٹوفن کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں پرمشتمل ٹیم زمینی مدار سے باہردیگر سیاروں میں پانی اور زندگی کی تلاش میں مصروف عمل ہے ۔ انہوں نے پیش گوئی کی اگر کسی سیارے میں خلائی مخلوق آباد ہوگی تو ناسا اگلے دس سے پندرہ سالوں میں ایلین کو منظر عام پر لانے میں کامیاب ہوجائے گا۔pix 2
ناسا کی چیف سائنسدان کا کہنا تھا کہ ہم کسی اور زمین پر زندگی کو تلاش کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئندہ دس سے بیس سالوں میں ہم خلائی مخلوق کو ڈھونڈ لیں گے اور ان سے رابطہ کر لیں گے۔pix 3

یلن سٹوفن نے کہا کہ ہم جلد ہی کسی اور زمین پر زندگی کی موجودگی کے واضح ثبوت حاصل کرلیں گے ، ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کہاں تلاش کرنا ہے اور کیسے تلاش کرنا ہے جبکہ ہمارے پاس ٹیکنالوجی بھی ہے ۔
ایلن نے مزید بتایا کہ ہماری گلیکسی میں 200 ارب سیارے ایسے ہیں جو زمین سے مشابہہ ہیں.