بیجنگ:سمندری طوفان چن ہوم نے چین کے ساحلی علاقوں میں تباہی مچادی ۔ 10لاکھ سے زائد افراد نقل مکانی پر مجبور ہوئے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے سے بجلی کی فراہمی بھی منقطع ہوگئی ۔
چین کے صوبے زی جیانگ میں 1949کے بعد اب تک کا طاقتور طوفان تباہی مچا رہا ہے ، ساحلی علاقوں میں 162کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں ، اب تک سو ملی میٹرسے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے ۔
صوبے میں نشیبی علاقے زیر آب آچکے ہیں جبکہ 10لاکھ سے زائد لوگ محفوظ مقامات کی جانب نقل مکانی کرچکے ہیں ، کھڑی فصلیں تباہ ہوگئی جبکہ پروازیں اور ٹرین سروس متاثر ہونے سے لوگوں مشکلات کا سامنا ہے ۔ ماہرین کے مطابق طوفان چین میں تباہی مچانے کے بعد اب کوریا کی جانب بڑھ رہا ہے ۔