لوگ چ?پ ?ر نائن ز?رو پر فطر? ، ز?و? جمع ?را د??،الطاف حس?ن

218

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ چھپ کر نائن زیرو آکر زکوۃ اور فطرہ جمع کرا کر چلے جائیں کیونکہ کے کے ایف پر فطرہ اور زکوۃ جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔

متحدہ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے ایم کیوایم کا امدادی کام 37 سال سے جاری ہے اور ان حالات میں بھی وہ غریبوں کی مدد کر رہی ہے جبکہ اس کی ذیلی تنظیم کے کے ایف پر فطرہ اور زکوۃ جمع کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ الطاف حسین نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ چھپ کر نائن زیرو آکر زکوۃ اور فطرہ جمع کرا کر چلے جائیں ۔ انہوں نے ایم کیو ایم کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو ہدایت جاری کی کہ وہ نیکی کے اس کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔

متحدہ کے قائد کا کہنا تھا ایم کیو ایم کے کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کر دیا جاتا ہے 2013  سے شروع ہونے والے آپریشن کے بعد اب تک 22 کارکن لاپتا ہیں۔ الطاف حسین کا کہنا تھا ایم کیوایم بھتہ خور جماعت نہیں بلکہ حق پرستی جماعت ہے اور حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھی جائےگی ۔