ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی والا کے قریب تیز رفتار موٹر کار کی ٹکر سے پیدل چلنے والا 62 شخص جاں بحق ہوگیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ گومل یونیورسٹی کی حدود میں کلاچی والا کے قریب 62سالہ شخص عبدالستار ولد شاہ نواز سکنہ گنڈی عاشق پیدل جارہا تھا کہ تیز رفتار موٹر کار نمبر ایل ای ڈی 2855 اس کو ٹکر ماردی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہوگیا ۔ متوفی کے بھتیجے برکت اللہ نے اس واقعے کی رپورٹ تھانہ گومل یونیورسٹی میں پی پی سی 279/320 کے تحت درج کرادی ہے ۔