جسٹس عظمت سعید شیخ دل کے عارضے کے سبب اسپتال منتقل

262

سپریم کورٹ کے جج جسٹس عظمت سعید شخ کو دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ ڈاکٹروں نے جسٹس عظمت سعید شیخ کی مکمل انجیوگرافی کی گئی ۔ اس کے بعد ان کو اسٹنٹ ڈال دیا گیا ہے ۔ ڈاکٹروں نے جسٹس عظمت سعید شیخ کو 14 دن تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے ۔ میجر جنرل (ر) اظہر کیانی جسٹس عظمت سعید شیخ کے علاج کی نگرانی کر رہے ہیں ۔

واضح رہے کہ جسٹس عظمت سعید شیخ سپریم کورٹ کے پاناما لیکس پر بننے والے پینل کے رکن ہیں ۔