بٹ خیلہ:مسافرکوچ کو حادثہ،11 افراد جاں بحق، 9زخمی

201

بٹ خیلہ سے درگئی جانے والی مسافر کوچ  ملاکنڈ کے علاقے پہاڑی میں  گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 11 مسافر جاں بحق جبکہ 9 شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو زرائع کے مطابق منگل کو مسافر کوچ بٹ خیلہ سے درگئی جارہی تھی کہ پہاڑی کے مقام پر کھائی میں گرگئی حادثے کی اطلاع ملتے ہی ضلعی انتظامیہ اور فلاحی تنظیموں کے کارکنان جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور جاں بحق اور زخمیوں کو  ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال بٹ خیلہ منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہیں۔