??ا??:دوسراون ??، بنگلاد?ش ن? جنوب? افر?ق? ?و ش?ست د? د?

233

دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش نے اپ سیٹ کر دیا ۔ جی ہاں دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔ بنگلادیش کے بلے باز سومیا سرکار 88 رنز بنا کر مین آف میچ قرار پائے ۔

شیربنگال نیشنل اسٹیڈیم میں ہونےوالے دوسرے ون ڈے میں بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ۔ بنگلادیش نے جنوبی افریقہ کی طرف سے دینا جانا والا 162 رنز کا ہدف 27.4 اوورز میں حاصل کر لیا ۔ بنگلادیش کی طرف کی طرف سے سومیاسرکار 88 رنز اور محموداللہ نے 50 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے راباڑا نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔

اس سے پہلے جنوبی افریقہ نے بنگلادیش کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور صرف 46 اوورز میں 162 بنا کر ساری ٹیم آؤٹ ہو گئی ۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے سب کامیاب بلےباز فاف ڈیوپلیسز رہے جنہوں نے 41 رنز اسکور کیئے ۔ بنگلادیش کی طرف سے مستفیذالرحمان اور ناصر حسین نے 3 ، 3 اور روبیل حسین نے 2 وکٹیں حاصل کیں ۔

بنگلادیش کے بلے باز سومیاسرکار 88 رنز بنا کر مین آف دی میچ قرار پائے ۔