نجی ٹیکسی سروس پرکوئی پابندی نہیں لگائی،ناصرشاہ

150

وزیرٹرانسپورٹ سندھ ناصر شاہ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے نجی ٹیکسی سروس پرکوئی پابندی نہیں لگائی۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ ناصر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا کہ لوگوں کی کوتاہی کی وجہ سے ہم اچھی سروس مہیانہیں کرسکے،ایسی بسیں چل رہی ہیں کہ ان کو ایک دن بھی چلنے نہ دیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی حالت بہتر نہیں ، موبائل ایپ ٹیکسی اچھی سروس ہے، سندھ حکومت نے نجی ٹیکسی سروس پرکوئی پابندی نہیں لگائی، قانونی تقاضے پورے کرنے ہوں گے،پرائیویٹ گاڑی کمرشل مقصدکیلیے استعمال ہوتی ہے ،اس پرایکسائز ٹیکس دینا پڑتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بغیر فٹنس سرٹیفکیٹ کی گاڑیوں کیخلاف کریک ڈاون کریں گے،کارروائی سٹی اورانٹرسٹی بس آنے کے بعدکریں گے،نوٹسزدے چکے ہیں،کریم سروس کی 4گاڑیاں کسی اوروجہ سے پکڑی گئی ہیں۔