وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے اللہ کی راہ میں دی گئی رقم سے دوائی یا بم خریدا جائے یہ فرق رکھنا ضروری ہے ۔ عوام کی فلاح و بہبود کے کام میں مصروف لوگ قابل ستائش ہیں ۔
لاہور میں ایک فلاحی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات پرویز رشید کا کہنا تھا چندے کے شکل میں ملنے والی ہر رقم جان بچانے والے اداروں کو ملنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا عطیے کی رقم خود کش جیکٹ میں استعمال ہوئی تو اللہ کو جواب دینا پڑے گا، عوام کی فلاح اور بہبود کے کام میں مصروف لوگ قابل ستائش ہیں۔
پرویز رشید کا کہنا تھا علم کے نام پر جہالت ، تعصب اور قتل و غارت گری علم نہیں ، چندے کی شکل میں ملنے والی ہر رقم جان بچانے والے اداروں کو ملنا چاہیے ، قیامت کے دن ہرآدمی کو اپنے چندے کا حساب بھی دینا ہو گا ۔