?راچ?:ر?نجرزن? ?ام شروع ??اتولوگو? ?ا اطم?نان حاصل ?وا،پ?رپگا?ا

297

پیرپگاڑا صبغت اللہ شاہ راشدی کا کہنا ہے کرپشن اور کرائم بھائی بہن ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونے چاہیے ۔ کراچی میں رینجرز نے اپنا کام شروع کیا تو لوگوں میں اطمینان پیدا ہوا ۔

پیرپگاڑا صبغت اللہ شاہ راشدی نے سیاسی رہنماؤں کے اعزاز میں افطار ڈنر کر اہتمام کیا ۔ افطار ڈنر کے موقع پر سیاسی رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پیرپگاڑا کا کہنا تھا  رینجرز نے اپنا کام شروع کیا تو لوگوں میں اطمینان پیدا ہوا، رینجرز کرپشن کے معاملات بھی دیکھ رہی ہے، کرپشن اور کرائم بھائی بہن ہیں ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔ پیر صبغت اللہ کا کہنا تھا ہم اور کراچی کی عوام رینجرز سے مطمئن ہیں ، جرائم کے خلاف آپریشن جاری رہنا چاہیے۔

پیپلزپارٹی کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے پیرپگاڑا صبغت اللہ شاہ راشدی کا کہنا تھا پیپلزپارٹی کا ملک بھر میں خاتمہ ہوگیا مگر سندھ میں ڈنڈے کے زور پر موجود ہے، جبکہ میاں نوازشریف کی توجہ صرف پنجاب اور اسلام آباد کی طرف ہے۔

افطار ڈنر پر بات چیت کرتے ہوئے نبیل گبول کا کہنا تھا آئین کا آرٹیکل 245 لگا کر کراچی میں آپریشن کیا جائے، رینجرز کی مخالفت کرنے والی جماعتوں میں کریمنل موجود ہیں ۔ ایاز لطیف پلیجو کا کہنا تھا رینجرز کو سپریم کورٹ کے حکم سے کراچی میں امن کے لیے لایا گیا تھا۔ رہنما تحریک انصاف فیصل واوڈا کہنا تھا کراچی میں رینجرز نے بھتہ خوروں اور ٹارگٹ کلرز کی کمر توڑ دی ہے، رینجرز چلی گئی تو کوئی محفوظ نہیں رہے گا۔