غفلت برتن? پر3ر??رنگ افسران معطل

225

الیکشن کمیشن نے فرائض سے غفلت برتنے پر 3ریٹرنگ افسران کو معطل کرکے ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق فرائض سے کوتاہی کرنے والے 3ریٹرنگ افسران کو معطل کردیا گیا ہے۔معطل ہونے والے آراوز میں ایک کا تعلق محکمہ پیسکو اور 2کاسوئی گیس کے محکمے سے ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے تینوں ریٹرنگ افسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کاحکم دیتے ہوئے 30اپریل کو ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کی ہدایت کی ہے۔
واضح رہے کہ یہ پہلا موقع ہے کہ پاکستان میں آراوز کے خلاف براہ راست کارروائی کی گئی ہے۔