قومی اسمبلی نے بے نامی ٹرانزیکشن سمیت پانچ بلوں کی متفقہ طور پر منظوری دے دی ۔
قومی اسمبلی میں بدھ کو پانچ بلوں کی منظوری دی گئی ان بلوں میں بے نامی ٹرانزیکشن کی روک تھام کابل2017 وکلا اور بارکونسلوں کا ترمیمی بل 2016 کمپنیوں میں قانونی مشیروں کی تقرری کا ترمیمی بل 2016 ، دھماکہ خیز مواد سے متعلق ترمیمی بل 2016 اور لمیٹڈ لائی بیلیٹیز ترمیمی بل 2016 شامل ہیں۔ایوان نے بچوں کے حقوق کے بارے میں قومی کمیشن کے بل 2016 اور غیر قانونی انتقال کے ترمیمی بل 2016 کی بھی منظوری دی۔