آس?ر?ل?ا م?? شد?د بارشو? اور طوفان ن? تبا?? مچاد?

244

آسٹریلیا کی کئی ریاستوں میں شدید بارشوں اور طوفان کے باعث ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے، طوفان سے تین افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ دو لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں۔

نیوساؤتھ ویلز میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ہے، ایک سو پینتس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی ہواؤں کے باعث متعدد درخت جڑوں سے اکھڑ گئے، بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کے باعث دو لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہیں، طوفان کے باعث  کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا، ٹرانسپورٹ کا نظام بھی درہم برہم ہوگیا، مزید نقصان کے پیش نظر متعدد شاہراہیں اور ریلوے سروس بند کردی گئی

طوفان کے باعث تین افراد ہلاک ہوئے جبکہ متعدد افراد سیلابی پانی میں پھنسے ہوئے ہیں۔  محکمہ موسمیات نے سڈنی میں بھی شدید بارشوں اور طوفان کی وارننگ جاری کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔

گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران سڈنی میں 225 ملی لیٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ جو کہ 1998 کے بعد سے سب سے زیادہ ہے ۔