??ال???ر? معاملات درست ?ر? ورن? ذم? دار گرفتار ?ونگ?،شرج?ل م?من

230

وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کے الیکٹرک کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے ۔ کے الیکٹرک اپنے معاملات درست کر لے ورنہ انکے ذمے داروں کو گرفتار کیا جائے گا ۔

کراچی میں الازہر گارڈن روڈ کے افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطللاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا تھا بجلی بحران کی  بڑی وجہ کے الیکٹرک کی نااہلی اور بدنیتی ہے ۔ کے الیکٹرک کو کمرشل بنیادوں پر چلایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے اس کی سالانہ آمدنی 16 ارب ہو گئی ہے ۔ بجلی بحران کی وجہ سے سندھ کے دہی علاقوں میں 16 ، 16 گھنٹے لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا کے الیکٹرک اپنے معاملات درست کریں، ورنہ انکے ذمےداروں کو گرفتار کرنے سے بھی گریز نہیں کیا جائے گا، ان کا کہنا تھا سندھ حکومت کے الیکٹرک کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا سوچ رہی ہے ۔ وزیراطلاعات کا کہنا تھا کےالیکٹرک کبھی ہوا میں نمی اور کبھی بونداباندی کا بہانا بناتی ہے، ایسا لگتا ہے کہ کے الیکٹرک کو ایک آئیڈیل موسم بنا کر دینا پڑیگا،ان کا کہنا تھا کے الیکٹرک مکمل طور پرناکام ہوگئی ہے۔

شرجیل میمن کا کہنا تھا الازہرگارڈن روڈ کی طرح کچھ دنوں میں ملیر ہالٹ کا روڈ بھی عوام کے لیے کھول دیا جائے گا، کراچی کے شہریوں کے لیے بہت سے پراجیکٹس لا رہے ہیں، کراچی کےشہریوں کو تمام بنیادی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا دبئی میں جو معاہدہ ہوا وہ کراچی کی عوام کے لیے ایک خوش خبری ہے، دبئی معاہدے کے تحت سڑکوں پر سولر لائٹس لگائی جائیں گی، جام صادق پل پر کام بھی جاری ہے۔