راولپنڈی:تھانہ صدربیرونی کے قریب فائرنگ،2افراد زخمی

228

راولپنڈی کے علاقے تھانہ صدر بیرونی میں فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کے اہل خانہ کے احتجاج کے باعث اڈیالہ جیل روڈ بلاک ہو گئی ۔

پولیس کے مطابق راولپنڈی کے علاقے تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں زمین کے تنازع پر مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کے اہل خانہ کے احتجاج کے باعث اڈیالہ جیل بند کر دی گئی ہے جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ دوسری طرف حکام اور احتجاجی مظاہرین کے درمیان مذاکرات جاری ہیں ۔