محکمہ شماریات کی طرف سے مردم شماری کا شیڈول جاری

166

محکمہ شماریات نے 15مارچ سے شروع ہونے والی مردم شماری کا شیڈول جاری کردیا ۔ پہلے مرحلے میں 62 جبکہ دوسرے مرحلے میں 85 اظلاع میں مردم شماری کرائے جائے گی۔

محکمہ شماریات کی طرف سے جاری ہونے والے شیڈول کے مطابق پہلے مرحلے کی مردم شماری 15 مارچ شروع ہو گی جو کہ ایک ماہ میں مکمل کر لی جائے گی ۔

محکمہ شماریات نے مردم شماری کے لئے مختص کئے گئے عملے کا تربیتی پروگرام بھی اپنے شیڈول کے مطابق جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شیڈول کے تحت پہلے مرحلے میں لاہور، فیصل آباد اور جھنگ میں مردم شماری کا آغاز 15مارچ سے کیا جائے گا جبکہ شیڈول کو متخلف مراحل میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔

محکمہ شماریات کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کہتے ہیں کہ 147 میں سے 62 اضلاع میں پہلے مرحلے میں جبکہ باقی 85 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری ہوگی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ سندھ کے 8 اضلاع میں پہلے مرحلے میں مردم شماری ہوگی، 8اضلاع میں کراچی، حیدر آباد شامل ہیں،سندھ کے دیگر 21 اضلاع میں دوسرے مرحلے میں مردم شماری ہوگی۔