اورکزئی ایجنسی میں برف باری کا سلسلہ جاری ، سردی میں اضافہ

297

ہنگو میں بارش اور اورکزئی ایجنسی میں برف باری نے سردی کی شدت میں اضافہ کر دیا ۔لوگ گھروں تک محسور،آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔

تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح ضلع ہنگو میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے ۔مسلسل بارش جاری رہنے سے سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے جبکہ دور دراز علاقوں سے ہنگو آنے والے لوگوں کو آمدورفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بارش کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں تک محسور ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے دوکانداروں کی سود سلف میں بھی کمی آگئی ہے جبکہ دوسری جانب اورکزئی ایجنسی کے مختلف علاقوںمیں برف باری کا سلسلہ جاری ہے ۔دو دو فٹ برف باری سے پہاڑوں نے سفید چادر اڑ لی ہیں جبکہ برف باری کی وجہ سے اورکزئی ایجنسی کا دیگر شہروں کے ساتھ زمینی رابطہ منقطع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے اورکزئی کی عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ اورکزئی پولیٹیکل انتظامیہ اورکزئی ایجنسی کا دیگر شہروں کے ساتھ زمینی رابطے کو بحال کرنے کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔