بھارت کی خوشحالی کا راستہ پاکستان سے گزرتا ہے،سعد رفیق

227

وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت کشمیریوں کو ان کا بنیادی حق حق خودارادیت دے ، دنیا کوئی جبر کسی کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکا  بھارت کوتاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا، بھارت کی خوشحالی کا راستہ پاکستان سے ہوکر گزرتا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ(ن) کے زیر اہتمام یوم کشمیر پر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے موقع پر مال روڈ لاہور میں وفاقی وزیر خواجہ سعد ریق اور محمد پرویز ملک کی قیادت میں ایک ریلی نکالی گئی، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ بھارت کی خوشحالی کا راستہ پاکستان سے ہو کر گزرتا ہے،اگر کشمیریوں  کو ان کی آزادی اور ان کے  حقوق ادا نہ کئے اور پاکستان کی آبی ناکہ بندی ختم نہ کی تو اسی طرح بھوکے مرتے رہو گے۔

انہوں نے کہا کہ یو این اوکو مشرقی تیمور کی قراردادیں نظر آ جاتی ہیں کشمیریوں کے حق خود اردیت کی کیو ں نظرر نہیں آتیں۔اسے اپنی دوغلی پالیسی کو ترک کرنا ہوگا،انہوں نے کہا کہ آج کے دن کوئی جماعت ہے ان سب کی ایک ہی آواز ہے کہ کشمیر ہمارا ہے ساارے کا سارا ہے،آج کے دن ہم سب کشمیریوں کی آواز ہیں، بھارتی درندو کشمیر سے خالی کردو،آ جو بھی جماعتیں جمہوریت پر یقین رکھتی ہیں وہ سب کشمیریوں کی آواز کے ساتھ آواز ملائے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی دانشوروں پالیسی میکروں، تجزیہ نگاروں سمیت سب کو کہتا ہوں کہ کشمیر میں بربریت کا مظہرہ کرکے اور کشمیریوں کے حق کو دبا کر ترقی نہیں کرسکتے ،دنیا کوئی جبر کسی کی آزادی کا راستہ نہیں روک سکا  بھارت کوتاریخ سے سبق سیکھنا ہوگا۔

خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ آزاد کشمیر میں نلیگ کی حکومت کو ترقیاتی کاموں کی طرف توجہ دینا ہوگی، تاکہ وہ معاشی لحاظ سے مضبوط ہو سکیں، آل پارٹیز حریت کانفرنس کی تمام پارٹیوں کو متحد ہونا چاہیے ان کے اتحاد سے بھارتی  لالے کے پسینے چھوٹ جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایاک ایسا ادارہ قائم کرنا چاہیے جس میں دانشور، ریٹائرڈ جج اور جرنیل سمیت دیگر اس میں شامل ہوں اور وہ آزادی کشمیر کی پشت بان ہوں۔