چیپل ہیڈلی سیریز: نیوزی لینڈ کی آسٹریلیا کوشکست

185

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو چیپل ہیڈلی سیریز کے تیسرے میچ میں24 رنز سے شکست دے کر سیریز دو صفر سے جیت لی۔راس ٹیلر 107 جبکہ ڈین برانلی 63 رنز سے نمایاں رہے ، بولٹ نے 6 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ آسٹریلیا کی جانب سے ارون فنچ 56 ، ڈیوس ہیڈ 53 رنز اور مچل سٹارک تین کھلاڑیوں کو آؤٹ  کر کے نمایاں رہے۔ ٹرینٹ بولٹ کو تباہ کن بالنگ  پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اتوار کو ہیملٹن کے سیڈن پارک میں ہونے والے تیسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا  توکیوی اوپنر ٹام لیتھم کھاتہ کھولے بغیر مچل سٹارک کا شکار بنے ۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ چھہتر کے سکور پر گری ۔ کپتان ولیم سن سینتیس رنز بنا کر پویلین روانہ ہوگئے ۔ راس ٹیلر نے 107رنز کی شاندار اننگز میں 13خوبصورت چوکے لگائے ۔

مقررہ 50 اووروں میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 281 رنز بنائے۔ راس ٹیلر نے سب سے زیادہ 107 رنز بنائے جبکہ اوپنر ڈین برانلی نے 63 رنز کا تعاون دیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل سٹارک اور فاکنر نے تین تین وکٹیں لیں جبکہ دو وکٹیں ہیزل وڈ کے حصے میں آئی۔جواب میں آسٹریلیا عمدہ آغاز کیا لیکن پھر بولٹ چھا گئے۔ کپتان ایرون فنچ نے سب سے زیادہ 56 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ ٹریوس ہیڈ نے 53 رنز جبکہ سٹیونز نے 42 رنز بنائے۔آخر میں پیٹ کمنز اور مچل سٹارک نے جارحانہ بیٹنگ کی لیکن ہدف سے 25 رنز کی دوری پر پوری ٹیم 257 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی اور آسٹریلیا یہ میچ 24 رنز سے ہار گیا۔

آسٹریلیا کی ٹیم 282رنز کے ہدف کے تعاقب میں 47 ویں اوور میں 257رنز پر آوٹ ہوگئی۔ نیوزی لینڈ کے بولر ٹرینٹ بولٹ نے 6 آسٹریلوی کھلاڑیوں کا شکار کیا اور انہیں  مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔  نیوزی لینڈ کے بیٹسمین راس ٹیلر نے اس میچ میں نیوزی لینڈ کی جانب سے نیتھن ایسٹل کا سب سے زیادہ 16 سنچریوں کا ریکارڈ برابر کر لیا ہے جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 33 رنزکے عوض چھ وکٹیں لیں جبکہ اس جیت کے ساتھ نیوزی لینڈ کی ٹیم ون ڈے کی رینکنگ میں تیسرے نمبر پر آ گئی ہے۔

سیریز ہارنے کے بعد بھی آسٹریلیا پہلے نمبر پر قائم ہے جبکہ جنوبی افریقہ دوسرے نمبر پر ہے۔خیال رہے کہ نیوزی لینڈ نے اس کے ساتھ اپنی سر زمین پر آٹھویں بار لگاتار اس دو طرفہ ‘چیپل ہیڈلی’ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 286 رنز بنائے تھے اور چھ رنز سے کامیابی حاصل کی تھی جبکہ دوسرا میچ بغیر کسی کھیل کے منسوخ کر دیا گیا۔ نیوزی لینڈ نے چوبیس رنز سے کامیابی سمیٹ کر اپنی سرزمین پر لگاتار آٹھویں سیریز میں فتح حاصل کی ۔