آئی سی سی نئی ون ڈے رینکنگ جاری،آسٹریلیا پہلے نمبر پر براجمان

140

آئی سی سی نے ون ڈے کی نئی رینکنگ جاری کردی ہے جس کے مطابق آسٹریلیا بدستور پہلے جبکہ پاکستان 8 ویں نمبر پر موجود ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے جاری کردہ نئی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کی ٹیم چیپل ہیڈلی سیریز میں شکست کے باوجود بدستور پہلے نمبر پر موجود ہے جب کہ جنوبی افریقا دوسرے اور نیوزی لینڈ تیسرے نمبر پر براجمان ہے تاہم جنوبی افریقا کے پاس ون ڈے کی نمبر ایک ٹیم بننے کا سنہری موقع ہے اور سری لنکا کے خلاف جاری سیریز کے بقیہ 2 میچوں میں فتح جنوبی افریقا کو نمبر ایک ٹیم بنا دے گی۔

ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم پہلی بار ٹاپ ٹین میں شامل آئی سی سی ون ڈے رینکنگ کے مطابق آسٹریلیا کو چیپل ہیڈلی سیریز میں شکست دینے کے بعد نیوزی لینڈ کی ٹیم نے بھارت کو تیسرے سے چوتھے نمبر پر دھکیل دیا ہے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور بنگلا دیش ساتویں جب کہ آسٹریلیا سے شکست کے بعد قومی ٹیم بدستور آٹھویں نمبر پر موجود ہے تاہم پاکستان ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز جیت کر بنگلا دیش سے ساتویں پوزیشن چھین سکتی ہے۔