عمران وزیراعظم بننے کا صرف خواب دیکھ سکتے ہیں، امیر مقام

194

وزیراعظم کے مشیر امیر مقام نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بنے کے خواب تودیکھ سکتے ہیں وزیراعظم نہیں بن سکتے، پہلے خیبر پختونخوا میں اپنا حشر دیکھ لے جبکہ پاناما کے غبارے سے جلد ہی ہوا نکل جائے گی۔

پشاور کے نواحی علاقے متنی میں جلسے عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر امیر مقام کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخواں میں تحریک انصاف کی تبدیلی ریورس ہوگئی ہے آج عوام صوبے کی ابتر صورت حال کی وجہ سے پی ٹی آئی والے مسلم لیگ ن  میں شامل ہو رہے ہیں۔

انکاکہنا تھا کہ خیبر پختونخواں کا بچہ بچہ گو عمران گو کا نعرہ لگا رہا ہے عوام جعلی تبدیلی کی امید چھوڑ کر مسلم لیگ ن میں شامل ہورہے ہیں پرویز خٹک صرف ڈانس میں نمبر ون ہے جبکہ کارکردگی میں زیرو ہے۔وزیراعظم نوازشریف فاٹا میں اصلاحات لا کر امتیازی سلوک ختم کرینگے اور فاٹا بہت جلد ترقی میں ملک کے دیگرحصوں کے برابر ہوجائیگا،قبائلی علاقوں سے بہت جلد کالے قانون ایف سی آر کا خاتمہ کر دینگے۔

امیر مقام نے کشمیر وں کی جدوجہدکوسلام پیش کرتے ہوتے کہا کہ کشمیر ی ہمارے بھائی ہیں،اورہم فورم انکاساتھ دیں گے، اس موقع پر تحریک نصاف کے رہنما باز گل آفریدی ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شامل ہو گئے۔