پاکستانی ماہی گیروں کی لانچ کو عمان کے قریب حادثہ،6کوبچالیاگیا،1لاش برآمد

222

پاکستانی ماہی گیروں کی لانچ کو عمان کے قریب حادثہ پیش آ گیا جس کے بعد 9 میں سے ایک ماہی گیر کی لاش برامد کر لی ‘ 6 ماہی گیروں کو ریسکیو کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوار کو پاکستانی ماہی گیروں کی لانچ کو عمان کے قریب حادثہ پیش آ گیا۔ گوادر کے علاقے بیشکان کے ایک ماہی گیر کی لاش برآمد کر لی گئی۔ امدادی ٹیموں نے 6 ماہی گیروں کو بچا لیا ہے اور 2 کی تلاش جاری ہے۔