افغان قونصل خانے میں فائرنگ،پاکستان کی تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی

184

سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے افغان سفیر حضرت عمر ذخیلوال سےٹیلیفونک رابطہ کر کے کراچی کے افغان قونصل خانے میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحقیقات میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے افغان سفیر حضرت عمر ذخیلوال سے ٹیلی فون پر رابطہ کرکے کراچی کے افغان قونصل خانے میں فائرنگ کے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے معاملے کی تحقیقات میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق کراچی کے قونصل خانے میں فائرنگ سے تھرڈ سیکریٹری محمد ذکی عبدو ایک افغان سیکورٹی گارڈ کی فائرنگ سے جاں بحق ہو گئے تھے۔

ترجمان دفتر خارجہ نفیس زکریا کے مطابق اس موقعے پر افغان سفیر حضرت عمر ذخیلوال کا کہنا تھا کہ گارڈ کی فائرنگ سےقونصل خانے کاایک اہلکار جاں بحق ہوا ہے، تاہم افغان قونصل خانہ میں افغان گارڈ کی فائرنگ مجرمانہ فعل ہو سکتا ہے دہشتگردی سے اس کو تعبیر نہیں کیا جاستکا ۔