لاہور:سیشن کورٹ کے باہر فائرنگ، ایک شخص جاں بحق

219

لاہور میں سیشن کورٹ کے باہر عبوری ضمانت کے لئے آئے نوجوان کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔لوگوں نے ملزم کوپکڑ کرپولیس کے حوالے کر دیا۔

پولیس کے مطابق قتل کے مقدمے کاملزم عامرعبوری ضمانت کے لئے سیشن کورٹ آرہاتھا،جونہی وہ عدالت کے گیٹ پر پہنچاتوملزم حمزہ نے فائرنگ کرکے اسے زخمی کر دیا،زخمی کو فوری طورپراسپتال منتقل کیاگیا،لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگیا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کرمقدمہ درج کر لیاہے،پولیس کے مطابق ملزم حمزہ نے مقتول کے خلاف اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کرا رکھا ہے۔