اسفند یار ولی نے 12 مارچ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا

149

عوامی نیشنل پارٹی نے فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کرنے کے لئے بارہ مارچ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔

عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفند یار ولی نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بارہ مارچ کو اسلام آباد میں دھرنے کا اعلان کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا دھرنا عمران خان کے دھرنے کو بھلا دے گا۔ اے این پی کو تو انگریز ختم نہ کر سکے کپتان کیا کریں گے۔

انہوں نے کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ فاٹا کو خیبر پختونخوا میں ضم کیا جائے۔ اسفند یار ولی نے اپنے خظاب میں مزید کہا مغربی روٹ کے بغیر سی پیک سے پختونوں کو کوئی فائدہ نہیں اور نیشنل ایکشن پلان پر پوری طرح عمل کیا جائے۔

واضح رہے گزشتہ روز اسلام آباد میں حقوق قبائل کنونشن ہوا تھا جس میں فاٹا جرگے نے حکومتی کمیٹی کی رپورٹ کی حمایت کرتے ہوئے وزیراعظم سے اس پر جلد عملدرآمد کا مطالبہ کیا تھا۔ جرگے نے اصلاحات اسی ماہ نافذ نہ کرنے کی صورت میں مارچ کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان بھی کیا تھا۔