مافیا پانی سے پیسے بنارہاہےعوام پانی کوترس رہےہیں،عمران خان

195

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کراچی اور سندھ کے عوام کو پانی کی مطلوبہ مقدار نہ ملنے کوڑا کرکٹ نہ اٹھوانے اور دیگر بنیادی حقوق سے محرومی کے خلاف پرامن احتجاج کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کرپشن کی وجہ سے کراچی کے لوگوں کو پانی تک پورا نہیں ملتا ۔ مافیا پانی سے پیسے بنا رہا ہے اور عوام پانی کو ترس رہے ہیں ۔

کراچی صفورہ گوٹھ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج میں صرف ایک مختصر دورے پر یہاں آیا ہوں جسیے ہی پاناماسے فارغ ہوں گا۔ اللہ تعالی جلدی اس کیس سے فارغ کریں جیسے ہی ہم پاناماسے فارغ ہوں گے کراچی سے لے کر پورے سندھ کا دورہ کریں گے پانی ہونے کے باوجود یہاں کے لوگوں کو پانی نہیں مل رہا ایک چھوٹا سا مافیا اس پر پیسے بنا رہا ہے ۔ اس کیلئے تحریک انصاف مظاہرے کرکے دبائو ڈالے گی کوڑے کرکٹ اور گندگی کیلئے بھی اپوزیشن بن پر پرامن احتجاج کریں گے ۔ حکومت پر دبائو ڈالیں گے کہ مافیا لوگوں کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی کررہا ہے ۔ جدوجہد کرکے کراچی اندرون سندھ اور سندھ کے دیہی علاقوں کو حقوق دلائیں گے ۔