پی آئی اے کی پرواز پی کے 757کی اسٹینسٹڈایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ

199

لاہور سے لندن کے ہیتھرو ائیر پورٹ جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 757 کو مسافر کے ہنگامے کی اطلاع پر لندن کے دوسرے ائیر پورٹ اسٹینسٹڈ ائیر پورٹ پر اتار لیا گیا ، دو لڑاکا طیاروں نے پرواز کو اسٹینسٹڈ ائیر پورٹ پر اتارا۔

منگل کو پی آئی اے کے ترجمان دانیال گیلانی کے مطابق لاہور سے لندن جانے والی پرواز کو سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسٹینسٹڈ ائیر پورٹ پر اتارا گیا اور پرواز کی چیکنگ کی گئی۔ پرواز میں موجود تمام مسافر محفوظ ہیں۔ مسافروں کو لندن کے لئے ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ واپسی کی پرواز اور مسافروں کو دشواری سے بچانے کے لئے اقدامات کیے گئے ہیں۔ اسٹیشن منیجر کے مطابق لینڈنگ سے 30 منٹ پہلے بم کی اطلاع موصول ہوئی یہ اطلاع فون کال کے ذریعے ملی۔ پولیس نے تلاشی کے دوران جہاز کے اندر سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔