لاہور:سی ٹی ڈی پولیس کی کارروائی،دودہشتگردگرفتار

148

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی  بڑی کارروائی ، لاہور شہر کو بڑی تباہی سے بچا لیا ۔ حساس مقامات خصوصاً سرکاری اداروں کے ملازمین اور افسران کو نشانہ بنانے کی منصوبہ کرنے والے دو دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ۔ گرفتار دہشتگردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد لیا۔

سی ٹی ڈی ترجمان کے مطابق قائد اعظم انٹرچینج رنگ روڈ کے قریب کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کر لیاگیا جن کی شناخت قاری احمد اور محمد اسرار شفیق کے ناموں سے ہوئی ہے۔ گرفتار دہشتگردوں نے لاہور میں حساس مقامات خصوصا قانون نافذ کرنے والے اداروں کو نشانہ بنانے کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشتگردوں کے قبضے سے دستی بم ، آئی ای ڈیز اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے۔ دہشت گردوں کو تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار دہشتگردوں نے لاہور میں تحریبی کارروائی کے بعد شام روانگی کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔