ٹیلی کام کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں کمی

148

رواں مالی سال 2016-17ء کے ابتدائی چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر2016ء کے دوران ٹیلی کام کی مصنوعات کی قومی درآمدات میں5فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

ادارہ برائے شماریات پاکستان(پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران660.116 ملین ڈالرکی درآمدات کی گئی ہیں جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹیلی کام کی مصنوعات کی درآمدات کا حجم 694.497 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ سا طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران ٹیلی کام کی مصنوعات کی ملکی درآمدات میں5فیصد یعنی 34.381 ملین ڈالرکی کمی واقع ہوئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق دسمبر2016ء کے دوران درآمدات میں35 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا اوردرآمدات کا حجم دسمبر2015ء کی 123.433 ملین ڈالر کی درآمدات کے مقابلہ میں166.026 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر2015ء کے دوران375.064 ملین ڈالر کے موبائل فونز درآمد کئے گئے جبکہ جاری مالی سال میں جولائی تا دسمبر2016ء کے دوران درآمدات329.234 ملین ڈالر تک کم ہوگئیں۔

اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے چھ مہینوں کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں12.22 فیصد یعنی 45.83 ملین ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گی ہے۔