سی پیک کے تحت سرمایہ کاری بورڈ میں سپیشل اکنامک زون سیل قائم

195

حکومت نے چین پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) کے تحت سرمایہ کاری بورڈ میں سپیشل اکنامک زون سیل قائم کیا ہے جس کا مقصد سی پیک کے تحت سرمایہ کاری کرنے والے اداروں/شراکت داروں کو سہولیات فراہم کرنا ہے۔

سی پیک ایس ای زیڈ سیل کا افتتاح سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کیا ہے جبکہ سیل میں تعینات عملہ کو اس حوالے سے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ سی پیک کے تحت سرمایہ کاروں/شراکت داروں کو ہر طرح کی ممکنہ معاونت فراہم کی جاسکے۔

سرمایہ کاری بورڈ کے چیئرمین ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خصوصی سیل کے قیام سے ملک میں اقتصادی ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا اور اس سے ملک کی ترقی اورخوشحالی میں بھی مدد ملے گی۔