افریقہ اور سری لنکا کے درمیان آخری ون ڈے کل کھیلا جائے گا

167

جنوبی افریقہ اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ جمعہ کو سینچورین میں کھیلا جائے گا۔

میزبان پروٹیز کو سیریز میں 4-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے، جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو پہلے ون ڈے میں 8 وکٹوں، دوسرے ون ڈے میں 121 رنز، تیسرے ون ڈے میں 7 وکٹوں جبکہ چوتھے ایک روزہ میچ میں 40 رنز سے شکست دی تھی۔

مسلسل فتوحات سے پروٹیز کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ آئی لینڈرز کو آخری میچ میں زیر کر کے سیریز میں وائٹ واش کیلئے پر عزم ہیں تو دوسری جانب شکست خوردہ سری لنکن ٹیم آخری میچ جیت کر دورے کا شاندار طریقے سے اختتام کرنا چاہتی ہے اسلئے دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔