چھ ماہ میں الرقہ کو موصل سے جدا کردیں گے، امریکا

148

ا مریکی حکام  کو توقع ہے کہ شام میں داعش کے گڑھ الرقہ کو عراق کے موصل شہر سے چھ ماہ کے اندر اندر الگ تھلگ کردیا جائے گا ۔

امریکی فوج کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہا کہ ا مریکی حکام  کو توقع ہے کہ شام میں داعش کے گڑھ الرقہ کو عراق کے موصل شہر سے چھ ماہ کے اندر اندر الگ تھلگ کردیا جائے گا۔ اس طرح الرقہ سے داعش کو نکال باہر کرنے کی راہ ہموار ہوگی عرب ٹی وی کے مطابق عالمی اتحادی فوج کے ترجمان کرنل جون ڈوریان نے بغداد میں ایک بیان میں کہا کہ توقع ہے کہ پیش آئند چند ہفتوں کے اندر اندر الرقہ اور موصل کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ کردیا جائے گا۔

اس کے بعد الرقہ پر حملے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ الرقہ اور موصل کو ایک دوسرے سے الگ کرنے میں چھ ماہ کا عرصہ بھی لگ سکتا ہے۔امریکی فوج کے لیفٹیننٹ جنرل اسٹیفن ٹانسنڈ نے کہا ہے کہ الرقہ پر فیصلہ کن حملے کے لیے موصل اور الرقہ کو ایک دوسرے سے الگ تھلگ کرنا ضروری ہے اور یہ ہدف چھ ماہ کے اندر اندر پورا کرلیا جائے گا۔