ایشیاء کے حصص بازاروں میں تیزی

131

ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں جمعرات کو زبردست تیزی کا رجحان  رہا۔

ایشیاء کے بیشتر حصص بازاروں میں جمعرات کو زبردست تیزی کا رجحان رہا ۔ ایم ایس سی آئی براڈسٹ انڈیکس آف ایشیاء پیسفک 0.4فیصد اپ رہا جو کہ جولائی 2015ء کے بعد سے پہلی بلند ترین شرح فیصد ہے ۔

شنگھائی سٹاک ایکسچینج کا مرکزی کمپوزٹ انڈیکس میں 0.24فیصد، سیؤل کے کوسپی انڈیکس میں 0.15فیصد ، جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں 0.37فیصد ، کراچی ایس ای 100انڈیکس میں 0.02فیصد اور ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ میں 0.18فیصد اضافہ ہوا۔

ٹوکیو کا بنچ مارک نکئی 225انڈیکس 0.53فیصد سے 99.93پوائنٹس ڈاؤن رہا جبکہ ٹاپکس انڈیکس تمام پہلے سیشنز میں 0.70فیصد ڈاؤن رہا۔