اٹلی میں سیاسی پناہ کی درخواستیں بلند ترین سطح پر

250

گزشتہ برس اٹلی میں سیاسی پناہ کی ریکارڈ تعداد میں درخواستیں جمع کرائی گئیں۔

میلان میں قائم مہاجرت سے متعلق ایک تھنک ٹینک نے بتایا ہے کہ سن 2016ء4 میں سیاسی پناہ کی ایک لاکھ تیس ہزار درخواتیں دائر کی گئیں، جو سن 2015ء4 کے مقابلے میں 47 فیصد زیادہ تھیں۔

انیشی ایٹیو اینڈ اسٹیڈیز آن ملٹی ایتھنیسٹی ISMU نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ گزشتہ برس سیاسی پناہ کے درخواست گزاروں میں گیارہ ہزار چار سو نابالغ بھی شامل تھے۔ اس تنظیم کے مطابق درخواست گزاروں میں سب سے بڑی تعداد نائجیریا سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن کی رہی، جو 27 ہزار تھی۔ یہ تعداد سن 2015 کے مقابلے میں 48 فیصد زائد تھی۔