یمنی بندرگاہی علاقے میں جھڑپیں، 32 افراد ہلاک

163

مغربی یمنی بندرگاہی علاقوں میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 32 افراد ہلاک ہوگئے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جمعرات کے روز مغربی یمنی بندرگاہی علاقوں میں حکومتی فورسز اور حوثی باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں 8 فوجیوں اور 24 باغیوں سمیت کم از کم 32 افراد ہلاک ہو گئے۔

 یہ ہلاکتیں حکومتی فورسز کی جانب سے حوثیوں باغیوں کے زیرقبضہ علاقے موخا کی جانب پیش قدمی کا نتیجہ تھیں۔ صدر منصور ہادی کی حامی فورسز کی کوشش ہے کہ کسی طرح بحیرہء احمر کے کنارے واقع علاقوں کو حوثی باغیوں سے واپس چھینا جائے۔ یہ بات اہم ہے کہ موخا کی بندرگاہ ماضی میں برآمدات خصوصا کافی کی برآمد کے حوالے سے مشہور تھی۔