لاہور:باکسر عامر خان نے امریکا میں ٹریننگ کا آغازکر دیا

138

پاکستانی نژاد برطانوی باکسرعامرخان نے ہاتھ میں ہونے والی انجری ٹھیک ہونے کے بعد ایک بار پھر امریکا میں ٹریننگ کا آغاز کردیا ہے۔

عامر خان کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ رواں سال کوشش ہے کہ دو مقابلوں میں شریک ہوں ۔ انکا کہنا تھا کہ گزشتہ سال جولائی میں میرے ہاتھ کا آپریشن ہوا تھا جس کی وجہ سے چھ ماہ تک باکسنگ سے دور رہنا پڑا ۔ تاہم اب مکمل صحت یاب ہوں اور امریکی شہرسان فرانسسکو میں بھرپورٹریننگ میں مصروف ہوں اور ورلڈباکسنگ کےٹائٹل کےدفاع کےلیےاپریل یامئی میں فائٹ ہوگی ۔

باکسر عامر خان کا کہنا تھا کہ فائٹ کے بعد پاکستان آؤں گا جب کہ کوچزاورباکسرزکےساتھ ملکر پاکستان میں باکسنگ کے فروغ کے لئے کام کروں گا۔