فرانسیسی حکومت نے پیرس میں قائم تاریخی یاد گار’ایفل ٹاور‘ کو دہشت گردی کی کارروائیوں سے بچانے کے لیے اس کے گرد شیشے کی بلٹ پروف دیوار بنانے کا اعلان کیا ہے۔
پیرس بلدیہ کے میئر کے دفتر کے ایک ذریعے نے بتایا کہ شیشے کی بلٹ پروف دیوار ایفل ٹاور کی بنیادوں کے ساتھ ساتھ اس کے اطراف میں بنائی جائے گی تاکہ ٹاور کو دہشت گردانہ حملوں سے بچایا جاسکے۔خیال رہے کہ ایل ٹاور کی اونچائی 324 میٹر ہے اور ہر سال اس کی سیر کو دنیا بھر سے 70 لاکھ افراد پیرس آتے ہیں۔
سال 2016ء کے دوران یورپی ملکوں کے درمیان پیرس میں ہونے والے کھیل کے مقابلوں کے دوران ایفل ٹاور کے گرد ایک عارضی دھاتی دیوار بنائی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایفل ٹاور کے گرد شیشے کی دیوار اڑھائی میٹر بلند ہوگی۔ یہ پلان فرانسیسی وزارت ماحولیات کے سامنے بھی پیش کیا جائے گا۔شہر کیایک عہدیدار جان فرانسو کاکہنا ہے کہ ہمارے سامنے تین اہم اہداف ہیں۔
ایفل ٹاور کا منظر حسین بنانا، اس میں داخلہ آسان کرنا اور زائرین اور عملے کے افراد کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔فرانسیسی اخبار’ لوباریزیان‘ کے مطابق ایفل ٹاورکے گرد شیشے کی باڑ لگانے کے منصوبے پر 20 ملین یورو کی رقم خرچ ہوگی۔