پاکستان نے بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا، آئی ایس پی آر

233

لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان نے بھارت کو جاسوس طیارہ مار گرایا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کر نے پر بھارت کا جاسوس طیارہ مار گرایا ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جاسوس طیارہ مار گرانے کا واقعہ ایل او سی  کے علاقے بھمبر میں پیش آیا ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیا ہے کہ جاسوس طیارہ پاکستانی علاقوں کی فوٹوگرافی کے لئے استعمال کیا جا رہا تھا ۔