اظہرعلی ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی دستبردار

191

پاکستان ون ڈے ٹیم کی قیادت سے بظاہراستعفیٰ دینے والے اظہرعلی نے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی دستبردارہوکراپنا خاموش احتجاج ریکارڈکرادیاہے۔

آسٹریلیامیں ایک،چار سے ہونے والی شکست نے پی سی بی حکام کا کام مزید آسان کردیا۔اظہرعلی کے استعفیٰ دینے کے ساتھ فوری طورپر سرفرازاحمد کو ون ڈ ے کپتان مقررکرنے کا اعلان اس بات کا اشارہ ہے کہ اظہرعلی نے استعفیٰ پی سی بی کے دباؤپر دیاتھا۔اب انہوں نے ٹیسٹ ٹیم کی نائب کپتانی سے بھی دستبردارہونے کا اعلان کردیاہے۔اس کا اعلان انہو ں نے اپنی ٹوئٹ میں کیا۔

واضح رہے کہ دورہ آسٹریلیاسے قبل ہی اظہرعلی کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کی خبردیں گردش میں تھیں جبکہ چیف سلیکٹرانضمام الحق باربار ایک ہی کپتان کے بیان داغ کرصورتحال کو مزیدواضح کررہے تھے۔