کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی لاہور قلندرز کے خلاف پہلے بیٹنگ

190

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے میچ میں لاہورقلندرز نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈیٹرز کے خلاف پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

پی ایس ایل کا دوسرا میچ آج کوئٹہ گلیڈایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔ لاہور قلندرز کے کپتان برانڈوم میکلم نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کرنے کا فیصلہ کیا حریف ٹیم کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی۔

واضح رہے گزشتہ روز پاکستان سپر لیگ کا افتتاحی میچ اسلام آباد یونائیٹد اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں مصباح الیون نے حریف ٹیم کو مات دیکر کامیابی حاصل کی تھی۔