کراچی میں بجلی کی بدترین بندش کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے زیراہتمام کے الیکٹرک ہیڈآفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے ۔
کراچی میں بجلی کی بدترین بندش کے خلاف جماعت اسلامی کراچی کے زیراہتمام کے الیکٹرک ہیڈآفس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا جا رہا ہے ۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کر رہے ہیں ۔ دھرنے میں جماعت اسلامی کے کارکنوں کی بڑی تعداد کے الیکٹرک ہیڈآفس کے باہر جمع ہے ۔ کارکنوں کی طرف سے کے الیکٹرک انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی جاری ہے ۔
دھرنے کے شرکا نے بڑی تعداد میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں جن پر کے الیکٹرک اور انتظامیہ کے خلاف نعرے درج ہیں ۔ مظاہرین نے پلے کارڈز پر پانی دو ، بجلی دو یا پھر کرسی چھوڑ دو ، قاتل کے الیکٹرک ہائے ہائے ، اوور بلنگ ختم کرو کے نعرے لکھ رکھے ہیں ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا جماعت اسلامی کے الیکٹرک کو قانونی کے کٹہرے میں لائے گی ، کے الیکٹرک سے ماضی اور حال کا حساب لیا جائے گا ۔ حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا پیپلزپارٹی اور متحدہ کے مفادات کے الیکٹرک سے وابسطہ ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کے الیکٹرک اب خود بھاگنا چاہتی ہے مگر ہم اس کو اب بھاگنے نہیں دیں گے ۔ امیرجماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا ہم کے الیکٹرک اور کے الیکٹرک کے حامیوں کا احتساب چاہتے ہیں ۔