کرپشن کو بے نقاب کرنے میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے،ضیاءانصاری

227

قائمقام امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کہا ہے کہ جرائم ا ور کرپشن کو بے نقاب کرنے میں میڈیا کا کردار قابل تعریف ہے۔

ان خیالات کا اظہار ہفتے کے روز انہوں نے دفتر جماعت اسلامی لاہور میڈیا کی مشاورتی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد، نائب امیر جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور عبدالعزیز عابد ،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف و دیگر ذمہ داران نے شرکت کی ۔

انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں ہونے والے جرائم چوریاں ، ڈکیٹیاں ، قتل و غارت و دیگر جرائم اور کرپٹ حکمرانوں کی کرپشن کو عوام کے سامنے لانے میں میڈیا کا رول اہم رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں غریب اور متوسط طبقات اگر بدقسمتی سے کسی مصائب سے دوچار ہو جائیں تو ان کے لیے انصاف کا حصول ناممکن ہو جا تا ہے ۔ پولیس تھانوں سے لے کر عدالتوں تک غریب اور متوسط طبقے کی لوگوں دربد ر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہوتے ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ اگر میڈیا اپنی ذمہ داری حسن طریقے سے سرانجام دے توشہر بھر کے مسائل اور عوام کی آواز کو ایوان بالا تک پہنچانے میں اور انصاف کے حصول کیلئے اہم کر دا ر ادا کیا جا سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عوام میں سیاسی بیداری پیدا کرنے کے لیے میڈیا کو چاہیے کہ وہ سچ اور حقیقت پر مبنی پروگرامز نشر کریں۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے ذریعے پاکستان کو ایک مکمل اسلامی فلاحی ریاست بنائیں گے۔ عوام جماعت اسلامی کے معاشرے میں برائیوں کے خاتمہ اور انسانیت کے کردار کو نہیں بھلا سکتی۔