امریکا اور جاپان شمالی کوریا کے میزائل تجربے پر سیخ پا

183

شمالی کوریا کی جانب سے کئے جانے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے پر امریکا اور جاپان نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شمالی کوریاکوقابوکرنےکیلیےہرممکن اختیارات کا استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع ابلاغ کی رپوٹس کے مطابق اتوار کی صبح شمالی کوریا کی جانب سے درمیانےفاصلےتک مارکرنیوالےمیزائل کا تجربہ کیا گیا جس پر امریکا اور جاپان نے شدید ردعمل کا اظہار کیا۔ جاپانی وزیراعظم  شنزو ایبے کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل تجربہ قطعی ناقابل برداشت ہے۔

جاپان کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا سو فیصدجاپان کے ساتھ ہے۔ دونوں ممالک کے حکام نے شمالی کوریاکوقابوکرنےکیلیےہرممکن اختیارات کےاستعمال پر بھی اتفاق کیا ہے۔

واضح رہے شمالی کوریانے اتوار کی صبح بیلسٹک میزائل کاتجربہ کیا یہ میزائل شمالی پیونگان صوبےکےایک فضائی اڈےسے بحیرہ جاپان کی جانب فائرکیا گیا تھا۔