سری نگر، بھارتی فوج کی فائرنگ سے 8 کشمیری نوجوان شہید

206

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران آج ضلع کولگام میں کم از کم 8 کشمیریوں کوشہید جبکہ بیسیوں کو زخمی کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے ان فراد کو ضلع کے علاقے فرصل میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوان شہید اور زخمی کیا ۔ شہید ہونے والے نوجوانوں میں سے تین کی شناخت نوپورہ فرصل کے زبیر احمد بٹ ،شوپیان کے اشفاق احمد اور بیج بہاڑہ کے مشتاق احمد یتو کے طور پر ہوئی ہے۔

بھارتی پولیس کے انسپکٹر جنرل وجے کمار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعوی ٰ کیا ہے کہ شہید ہونے والوں میں4 افراد مجاہدین تھے۔ پولیس افسر نے کہاکہ دو نوجوانوں کی لاشیں ایک مکان کے ملبے سے برآمد کی گئیں جس کو بھارتی فوج نے کارروائی کے دوران تباہ کیا ہے۔

ادھر بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق علاقے میں ہونے والی جھڑپ میں دو بھارتی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں فوجی کارروائی جاری تھی۔